پیرس(پاک ترک نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) نے روس کی رکنیت معطل کر دی۔فیٹف کے صدر نے کہا کہ روس کو مؤثر طریقے سے تنظیم سے الگ کیا گیا ہے۔ پیرس میں ہونے والے عالمی ادارے کے اجلاس نے روس کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایف اے ٹی ایف کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روس کی رکنیت یوکرین جنگ کے باعث معطل کی گئی ہے اور پہلی مرتبہ ایف اے ٹی ایف کے کسی رکن کو معطل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیٹف اعلامیہ کے مطابق نائیجیریا اور جنوبی افریقہ کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا جبکہ مراکش اور کمبوڈیا کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔