فواد چوہدری کے کاغذات دوبارہ مسترد، نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، اہلیہ بھی نااہل قرار

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظوری کا حکم نامہ واپس لیے جانے کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
الیکشن ٹریبونل نے فواد چوہدری کی اہلیہ کے 3غیر ملکی دورے اور 9بینک اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد حبا چوہدری کے خلاف اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں جہلم کے صوبائی حلقے سے انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
ایف آئی اے نے حبا چوہدری کے غیر ملکی دوروں اور سٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کر دیا۔ حبا چوہدری نے بینک اکاؤنٹس اور غیر ملکی دورے چھپائے تھے۔ اس سلسلے میں حبا چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد اور انہیں نااہل کیے جانے پر فواد چوہدری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
فواد چوہدری کے این اے 60 اور 61 سے منظور کاغذات منظوری کا حکم نامہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کاغذات میں اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹس اثاثے غیر ملکی دورے چھپائے۔الیکشن ٹریبونل نے فواد چوہدری کو 9 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ آپ کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔
کاغذات نامزدگی کی منظوری واپس لیے جانے کے ساتھ ہی فواد چوہدری پر بھی نااہلی کی تلوار لٹک گئی۔

#elecation#fawadch#hubach#islamabd#jehlam#jehlran#jelhram#PakTurkNews#rawalpindi