وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کا معاملہ ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولائریشن پر فیصلہ ہوگا۔
گوئٹے مالا اور پاکستان کے درمیان سیاسی روابط کے قیام سے متعلق یادداشت کی منظوری، پاکستان اور ایکواڈور کے مابین سیاسی روابط کے معاہدے پر دستخط کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔
پرائیویٹائزیشن کمیشن کے ممبران کی تعداد میں اضافہ پر فیصلہ ہوگا۔ حکومتی ملکیتی اداروں سے متعلق کمیٹی، سی سی ایل سی اور ای سی سی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لے گی۔
کابینہ میں ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا جائیگا۔

#fedrelcabnit#islamabad#PakTurkNews#primemnister#shahbazsharif