مسجد نبوی ؐ میں رمضان المبارک میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائینگی

 

ریاض (پاک ترک نیوز ) مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہناہے کہ رواں برس رمضان المبارک کے دوران خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی ۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان کے انتظامات کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ہنگامی صورتحال ، خطرات سے نمٹنے ، امن و سلامتی کے انتظامات اور سہولتوں کا نظام جدید خطوط پر استوارکرنے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں امن و سلامتی کے انتظامات کرنے والے ادارے اوردیگر عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسجد نبوی میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایات پر زائرین کو رمضان میں نئی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 

#madinamunawara#makkahmukarama#masjidenabvi#PakTurkNews#riyadh#saudiarabia#womensecuritypersonsHajjUmrah