وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دورہ واشنگٹن منسوخ

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن منسوخ کردیا۔دورہ منسوخ کیے جانے کی وجہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کرنا تھی۔
اب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،سیکرٹری خزانہ سمیت اقتصادی ٹیم کے دیگر ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اس دورے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف حکام اور امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے سائڈ لائن میٹنگ کرنی تھی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بھی سائیڈ لائن میٹنگ میں امور زیر غور آنا تھے۔

 

#financeminister#ishaqdar#sardarayazsadiq#washingtonAmericaIMF