خرطوم(پاک ترک نیوز) سوڈان میں شہریوں کے انخلاء کے لیے جانے والے ترکیہ کے طیارے پر فائرنگ کی گئی۔ترک طیارے پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوڈان میں پھنسے شہریوں کو لے جانے کے لیے آنے والے ترک طیارے پر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائرنگ کا واقعہ دارالحکومت خرطوم کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔طیارے کو بحفاظت وادی سیدنا میں اتار لیا گیا۔
ترکیہ کی وزارت دفاع نے سوڈان میں ترک شہریوں کے انخلاء کیلئے جانے والے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان کے مختلف شہروں میں پھنسے ترک شہریوں کے بحفاظت انخلاء کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
سوڈانی فوج اور باغیوں نے ترک طیارے پر فائرنگ کرنے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا ہے۔