انڈمان (پاک ترک نیوز) روس اور میانمار کی افواج کے درمیان پہلی بار بحری مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میانمار کی بغاوت کے رہنما سینیئر جنرل من آنگ ہلینگ نے روس کی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ہے جب دونوں ممالک میانمار کے انڈمان کے ساحل پر اپنی پہلی مشترکہ بحری مشقوں کے انعقاد کے لیے تیار ہیں۔
میانمار کے سرکاری ادارے گلوبل نیو لائٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ سینئر جنرل من آنگ ہلینگ کو ماسکو کے پیسیفک فلیٹ نے سلامی بھی دی ۔
اخبار میں مزید کہا گیا ہے کہ من آنگ ہلینگ کو اس کے بعد سب میرین ڈسٹرائر ایڈمرل ٹریبیٹس پر لے جایا گیا جہاں روسی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نکولائی ایومینوف نے جہاز کی صلاحیتوں اور ہتھیاروں کے نظام پر بریفنگ دی گئی ۔انہیں سب میرین اینٹی سب میرین ہیلی کاپٹروں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
میانمار اور روس فروری 2021 کی بغاوت کے بعد سے قریب آگئے ہیں، جس نے ایک پرتشدد بحران کو جنم دیا جس نے تقریباً 4,200 شہری مارے اور سیکڑوں ہزاروں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا۔