انٹر بینک میں عید کی تعطیلات کے بعد پہلے روزڈالر مہنگا

 

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں عید کی تعطیلات کے بعد پہلے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 18 پیسے مہنگا ہو کر 283 روپے 65 پیسے کا ہو گیا ہے۔
20 اپریل کو کاروبار کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 42 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو کر 291 روپے 80 روپے کا ہو گیا ہے۔

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#usdollardollarkarachi