پشاور(پاک ترک نیوز) ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری ،سیاح کی کثیر تعداد لطف اندوازہونے پہنچ گئی ۔برفباری کے بعد انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی۔سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ملکہ کوہسار مری، نتھیاگلی اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی جس کے باعث سیاح خوشی سے کھل اٹھے۔موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد انتظامیہ بھی متحرک ہے، موسم سرما کی تعطیلات کے باعث سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سیاحوں کو اس بار برفباری کا طویل انتظار کرنا پڑا ہے۔
خیبر پختونخوا ،بلوچستان اور سندھ کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ہو گیا ۔ پہاڑوں پر برفباری نے رنگ جما دیا ۔پاراچنار میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے پہاڑوں اور درختوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، درجہ حرارت منفی 4 تک گر گیا۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نوشکی میں بارش سے دوسے نالہ میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شب سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ مستونگ، قلات، تربت، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ اور مکران سمیت مختلف مقامات پر کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
موسم سرما کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے میں ایمرجینسی نافذ کر دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس، سپورٹنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں رہنے کا حکم دیا گیا۔
آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے ٹارگٹڈ جگہوں پر عملہ اور ہائی مشینری پہنچا دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ اور ڈیوٹی آورز بڑھا دیے۔
موسم سرما کے بادلوں کا لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بسیرا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے۔ گلبرگ، لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن، باغبانپورہ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئے۔
ترجمان موٹروے سید عمران احمد کے مطابق حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم ٹو کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
ضلع بہاولنگر، بھکر، شیخوپورہ، رائیونڈ، پاکپتن، بورے والا، پنڈدادن خان، ملتان، چشتیاں، مریدکے، ساہیوال، عارفوالا، چیچہ وطنی اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
پشاور میں بوندا باندی کی وجہ سے اچانک سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھند میں کمی آگئی، نوشہرہ میں بھی ہلکی بوندا باندھی شروع ہوگئی۔
مغربی ہواؤں کے تحت کراچی کے چند مقامات پر مطلع جذوی ابرآلود ہوگیا، بیشتر علاقوں میں دھوپ نکلی ہوئی ہے۔
سسٹم کے سبب سمندر کی جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی۔ ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 20 کلو میٹر ریکارڈ ہو رہی ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔
شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اگلے ہفتے شہر میں دوبارہ خنکی بڑھ سکتی ہے۔