سعودی عرب میںامالا ٹورسٹ پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ تکمیل کے قریب، 2025میں سیاحوں کی آمد شروع ہو گی

ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی حکومت کے وژن 2030کا ایک شاہکار امالا ٹورسٹ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ اپنی تکمیل کے آخری مراحل میںداخل ہو چکا ہے جو آئندہ برس 2025میں اپنے مہمان سیاحوں کو خوش آمدید کہے گا۔اسمنصوبے سے سالانہ 11 ارب ریال کی آمدنیاور 50 ہزار ملازمتوں کے مواقع فراہم ہونگے۔
سعودی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ بحیرہ احمر پر سعودی عرب کے شمال مغربی ساحل پر قائم کیا جارہا ہے۔ ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی پروجیکٹ پر کام کررہی ہے۔ اسے بحیرہ احمر کے قلب میں نئے ریویرا کی حیثیت حاصل ہوگی۔ امالا جو جدہ سے 700 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اسے دنیا کی 80 فیصد آبادی سے 8 گھنٹے کی پرواز کے فاصلے پر ہونے کا فائدہ ہے۔ یہ سیاحتی مقام سال بھر کھلا رہے گا۔
یہ مکمل طور پر سیاحتی مقام ہے جو ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی عالمی معیار کے مطابق تیار کررہی ہے۔ اس کا رقبہ 4155 مربع کلو میٹر اور اس میں 68 کلو میٹر سمندر کا نظارہ ہے۔امالا کے پرکشش مقامات میں مرجان کی چٹانیں، شارک، ڈولفنز، سبز کچھوؤں کی جگہیں، اس کے علاوہ کورلیم، یاٹ کلب، بین الاقوامی ہوٹلزاور ریزروٹس 5 لاکھ سیاحوں کو رہائش کی سہولت فراہم کرسکیں گے۔ یہاں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔امالا ٹورسٹ پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ 2025 میں مکمل ہونے کے بعد یہاں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہے گا۔ یہاں 50 ہزار ملازمتوں کے مواقع فراہم ہوں گے جبکہ سیاحوں کی آمد سے سالانہ 11 ارب ریال کی آمدنی متوقع ہے۔

KSA Amalla Tourist Project