گزشتہ 7 دہائیوں سے جبر بھی کشمیریوں کی خواہشات کوتبدیل نہیں کرسکا:ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے جبر بھی کشمیریوں کی خواہشات کوتبدیل نہیں کرسکا۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے ، 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ فورسز نے اذان دینے پر فائرنگ کرکے 22 مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، اقوام متحدہ نے انسانی حقوق سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے۔

 

#foreginminister#islamabad#kashmir#PakTurkNews