وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے کے عزم کا اظہار

برسلز(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیوکلیئر انرجی سمٹ کے موقع پر ترک ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔
ترک وزیر خارجہ نے صدر اردوان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی، دونوں وزرا نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت کو 5 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا، اس موقع پر دفاعی اور تزویراتی تعاون کے ساتھ سول ایوی ایشن میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
اسحاق ڈار نے ایٹمی توانائی میں تجربے اور مہارت کے اشتراک کیلئے پاکستان کی تیاری کا اعادہ کیا، وزیر خارجہ نے جموں و کشمیر پر ترک وزیر خارجہ کے اصولی موقف کو سراہا۔
ملاقات میں غزہ میں انسانی بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فلسطینی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا، اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، ترک وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کی دورے کی دعوت قبول کر لی۔

#foreginminister#HakanFidan#ishaqdar#PakTurkNews#RecepTayyipErdoğan#turkishforeginminister#TurkishPresident