سابق بنگلادیشی ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمرج کا شکار

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلادیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار ہوگئے۔
سابق کرکٹر نفیس اقبال کو گزشتہ چند دنوں سے سر درد کی شکایت تھی، گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے برین ہیمریج تشخیص کی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) آفیشل دیب آشیش چوہدری نے بتایا ہے کہ نفیس اقبال کی شریان میں کہیں کہیں خون جما ہے تاہم کرکٹر کی صحت اب خطرے سے باہر ہے۔
سابق کرکٹر نفیس اقبال نے بنگلادیش کی جانب سے 11 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور سابق کپتان اکرم خان کے بھانجے ہیں۔

#brainhem#dhaka#nafeesiqbal#PakTurkNews#testcrickter