سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
جولائی 2022 میں آئن مورگن نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا لیکن اب انہوں نے ٹی20 کرکٹ سے بھی ناطہ توڑ لیا ہے۔
انگلینڈ کو 2019 کا ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان نے محض 36 برس کی عمر میں کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔
آئن مورگن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 میچ میں آخری بار شرکت کی تھی، انہوں نے مجموعی طور پر 115 ٹی20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

#captan#ecb#england#englandteam#eoinmorgan#internationalcricket#Lahore#lhaore#odi#PakTurkNews#retirement#t20#testLondon