سابق وزیر اعظم شہبازشریف لندن سے لاہور پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہبازشریف ایک ماہ قیام کے بعد لندن سے لاہور پہنچ گئے۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف نے دورے کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے ساتھ کئی اہم ملاقاتیں کیں اور نوازشریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کیا تھا، شہباز شریف نے لندن میں متعدد پارٹی میٹنگز میں بھی حصہ لیا۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف وطن پہنچ کر اب مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور ان کے استقبال کے لئے پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔

 

#formerpm#Lahore#nawazsharif#PakTurkNews#pmln#shahbazsharifLondon