راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق جیل میں وڈیو لنک سے سماعت شروع ہوگئی اور تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کیے تھے۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہوچکی ہے، عمران خان کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔
سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے تاہم توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتاری کے باعث بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے۔