اسرائیل کے دمشق پر میزائل حملے میں چار شامی فوجی جاں بحق 

دمشق (پاک ترک نیوز) شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب ایک اسرائیلی میزائل حملے میں کم از کم چار شامی فوجی جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے فوجی ذرائع کے حوالے بتایا کہ دمق کے قریب اسرائیل کی جانب سے فائر کئے گئے میزائل حملے میں چار شامی فوجی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمی بھی ہیں ۔

اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے ایک فضائی حملہ کیا، جس میں دمشق کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔اس حملے میں چار فوجی جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے اور اسرائیلی دفاع کی جانب سے کچھ اسرائیلی میزائلوں کو نشانہ بھی بنایا گیا ہے ۔

اس حملے کے حوالےس ے اسرائیل کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کی گیا ہے ۔

 

#attack#damucs#ISRAIL#missile#PakTurkNewsSyria