یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں7 روپے کمی ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کےمطابق اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کردیا، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں اوگرا کی طرف سے حکومت کو بھیجی جانے والی سمری میں پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
دوسری جانب آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے ہفتہ وار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کو مسترد کردیا، اس ضمن میں آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشنچیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن طارق وزیر علی نے وزارت پٹرولیم اور چئیرمن اوگرا کو خط لکھ دیا ہے۔

#diesel#ogra#PakTurkNewsPetrol