ماسکو (پاک ترک نیوز)
ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے ممالک کےگروپ برکس کی رکنیت دوگنی ہونے والی ہے جب سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا اور مصر یکم جنوری کو اس کی صفوں میں شامل ہوں گے۔
گروپ کے موجودہ سربراہ جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ موجودہ ممبران برازیل، روس، بھارت،چین اور جنوبی افریقہ نے اگست میں چھ دیگر ممالک کو اپنے گروپ کا حصہ بننے کی دعوت دی تھی جو کرہ ارض کے سب سے بڑے توانائی پیدا کرنے والے ممالک میں سے کچھ کو ترقی پذیر ممالک کے سب سے بڑے صارفین کے ساتھ جوڑتے ہیں۔چنانچہ ان میں سے صرف ارجنٹائن نے اس دعوت کو مسترد کر دیا جب ملک کے نئے صدر جاویر میلی اپنے پیشرو کی رکنیت کی درخواست کو تبدیل کر دیا۔
بیان کے مطابق سعودی، ایران، متحدہ عرب امارات، مصراورایتھوپیا کے اسکی صفوں میں شامل ہونے سے برکس ترقی کرے گا۔جبکہ نئے شامل ہونے والے ممالک آج 30 جنوری کو یکم جنوری سے گروپ کی سربراہی سنبھالنے والے ملک روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والےاعلیٰ سطحیاجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
دریں اثناروس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےروسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً 30 ممالک اس بلاک کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔جن میں سے پاکستان اور نائیجیریاآئندہ دو برسوں میں برکس کی رکنیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔