جی 7 ممالک کا اجلاس، روس کے اثاثے یوکرین کو دینے پر اتفاق

روم(پاک ترک نیوز) جی 7 ممالک کے سربراہان نے روس کے منجمد اثاثوں سے یوکرین کو 50 ارب ڈالر کی قرض ڈیل دینے پر اتفاق کر لیا۔
اٹلی میں جی 7 ممالک کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی مسلسل دوسرے سال جی 7 اجلاس میں شریک ہوئے۔ یوکرینی صدر امریکہ اور جاپان کے ساتھ نئے سیکیورٹی معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔
جی 7 کے سربراہی اجلاس کے دوران رکن ممالک نے یوکرین کی حمایت کے لیے 50 ارب ڈالر کی قرض ڈیل پر اتفاق کیا۔ ڈیل کے تحت یوکرین کو قرض روس کے بیرون ملکوں میں منجمد اثاثوں سے حاصل کردہ سود سے دیا جائے گا۔
عالمی رہنماؤں کی جانب سے یوکرین کو قرض ڈیل دینے کا فیصلہ جی سیون کے سالانہ سربراہی اجلاس کے افتتاحی دن پر کیا گیا۔روس کے دیگر ممالک میں موجود اثاثوں کو 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد منجمد کر دیا گیا تھا۔

#g7#PakTurkNews#ukrainerussia