گال ٹیسٹ، پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ایک رنز کی برتری

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 6وکٹوں کے نقصان پر313رنز بنائے لئے ہیں ،پہلی اننگز میں پاکستان برتری ایک رنزہوگئی ابھی اس کی چاروکٹیں باقی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کےپہلی اننگز میں 312رنز کے جواب میں6وکٹوں کے نقصان پر 313رنز بنا لئےہیں اور کھانے کے وقفے تک اس کی برتری ایک رنز ہوگئی ہے ۔
سعود شکیل 119جبکہ نعمان علی 13رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ آج تیسرے دن آئوٹ ہونیوالے واحد بلے باز آغا سلمان تھے جنہوں نے83رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔
اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 312رنز بنائے تھے ۔

#Galle#match#PakTurkNews#saudshakeel#Srilanka#testmatchPakistan