غزہ(پاک ترک نیوز) غزہ کو اسرائیلی فورسز نے چاروں جانب سے گھر لیا ، اسرائیلی فوج کی غزہ پربمباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ بمباری سے شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 9ہزار سے تجاوز کر گئی ۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے بیان میں کہا کہ اب بڑی کارروائی کریں گے۔غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہوگئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افوج نے غزہ شہر کا محاصرہ مکمل کر لیا ہے۔ ہمارا مقصد حماس کی تحریک کو ختم کرنا ہے۔ دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ اسرائیل کے لیے جہنم ثابت ہوگا۔ اسرائیل کے مزید فوجی سیاہ تھیلوں میں واپس جائیں گے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی آبادیوں پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔اسرائیل نے جبالیا پناہ گزین کیمپ کے ساتھ البریج پناہ گزین کیمپ پر بھی بم برسا دیے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شاطئی کیمپ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے تحت چلنے والے اسکول کو بھی نشانہ بنایا جبکہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے القدس اسپتال کے قریب بھی بم برسائے۔