ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا، رانا ثنااللہ

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کاکہناہے کہ ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل باجوہ کا ہی ہاتھ تھا، پی ٹی آئی والے یہ بات کیوں نہیں کرتے، ہر برائی ان کے ذمے لگاتے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا جو مؤقف ہے ان میں جو 5 صاحبان ہیں ان میں 2 فوج کے ریٹائرڈ جنرلز باجوہ اور فیض حمید ہیں، دو عدلیہ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور کھوسہ ہیں جب کہ پانچویں بینیفشری عمران خان ہیں۔
راناثنااللہ نے کہا کہ سرگودھا جلسے میں مجھے تصویروں کا نہیں پتا اور یہ کوئی ڈیل کا حصہ نہیں، جنرل باجوہ کی کسی سے کیا ڈیل ہونی ہے، جن سے ڈیل تھی وہ بھی اب ان کے خلاف صبح شام بات کرتے ہیں۔ مریم نواز نے متعدد بار ڈٹ کر باجوہ کا نام لیا، اس وقت بھی لیا جب وہ آرمی چیف تھے، پی ٹی آئی والے تو آج نام لے رہے ہیں، یہ پہلے ان کو ایکسٹینشن دینے کو بھی تیار تھے۔

 

#BAJWA#chairmanpti#interiorminister#Lahore#PakTurkNews#pti#ranasana#ranasanaullahIMF