عام انتخابات 10 نومبر کرانے کی پلاننگ ہے، خرم دستگیر

گوجرانوالہ (پاک ترک نیوز) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہان نے مل کر کرنا ہے لیکن یہ فیصلہ آئینی ہو گا۔ابھی تک تو ہماری 10 نومبر کی پلاننگ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلی خود تحلیل ہوتی ہے تو الیکشن کیلئے ساٹھ دن ہوں گے، ایک آپشن یہ ہے کہ اگر وزیر اعظم ایک دن پہلے بھی اسمبلی توڑ دیں تو پھر 90 دن بنتے ہیں۔نوے روز کے حساب سے دس نومبر کی تاریخ بنتی ہے، ابھی تک تو ہماری 10 نومبر کی پلاننگ ہے،وزیر توانائی نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ میں رکاوٹ جیو پالیٹکس ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ الیکشن کیلئے رقم اس بجٹ میں موجود ہے، اب رقم اور سکیورٹی وسائل موجود ہیں، ہم الیکشن کی تیاری میں جا چکے ہیں اس کیلئے وسائل فراہم کر دئیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور مغربی افواج افغانستان سے انخلا کر گئی ہیں،اب ان کے براہ راست مفادات خطے میں نہیں ہیں،جس سے ہماری خارجہ پالیسی بھی تبدیل ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مزید خرابی تب آئی،جب اس وقت کی حکومت نے کہا کہ افغانستان نے غلامی کی زنجیریں توڑ دیں، اس جملے نے بھی پاکستان کی فارن پالیسی تبدیل کی۔

#elecations#gujranwala#gujrawnal#khurramdastgir#PakTurkNews#punjabelecations