جرمنی کی آزادی پر سوالیہ نشان۔ صدر پوٹن کا بیان

ماسکو (پاک ترک نیوز)
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں پر گزشتہ سال تخریب کاری کے حوالے سے جرمنی کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمنی کبھی حقیقی طور پر آزاد نہیں رہا۔
منگل کی شب روسی نیوزچینل پر نشر ہونے والے اپنے انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں کہ جرمن معیشت اور توانائی کے تحفظ کے لیے انتہائی اہمیت کے باوجود برلن نارڈ اسٹریم کی تخریب کاری کے حوالے سے کیوں خاموش اور غیر فعال رہا۔روسی صدر نےکہا کہ خود یورپی سیاستدانوں نے بھی بارہا عوامی سطح پر تسلیم کیا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمنی کبھی بھی مکمل خودمختار ملک نہیں رہا۔
پیوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ سوویت یونین نےتو جرمنی سےاپنی فوجیں واپس بلا کر ملک پر اپنا ڈی فیکٹو قبضہ ختم کر دیاتھا۔لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں۔ امریکیوں نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے جرمنی پر قبضہ جاری رکھا ہوا ہے۔

#barlan#germany#masscow#nodstream#PakTurkNews#pipeline#vladimir putin#vladimirputinGasrussia