جی ایچ کیو حملہ ،پی ٹی آئی ایم این اے کنول شوذب کی آڈیو لیک

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے کنول شوذب مرزا کا جی ایچ کیو پر حملے میں کردار سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کی جی ایچ کیو حملے سے متعلق آڈیو کال لیک ہوگئی جس میں ایم پی اے فرح کہتی ہیں کہ جی ایچ کیو پہنچنا ہے، میم کنول نکلی ہوئی ہیں، میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو آنا ہے۔
اس سے پہلے ان کی 9 مئی کو راولپنڈی میں کارکنوں کو طیش دلانے کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے، جس میں وہ کہتی ہیں کہ اگر ہر چیز نارمل چلے گی تو گھر جاکر سوجاؤ، آزادی کو کہوبھول جاؤ اور غلامی کی تیاری پکڑو۔
کارکنوں کی جانب سے پی ٹی آئی ایم پی اے اور ایم این ایز کی عدم موجودگی کے اعتراض پر انہوں نے کہا کہ لعنت بھیجو ان پر۔
پی ٹی آئی ویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پلوشہ عباسی کا بھی بیان سامنے آچکا ہے جس میں انہوں نے 9 مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جی ایچ کیو پر حملے میں کنول شوذب کی سربراہی میں ویمن ونگ ملوث ہے۔

 

#ghq#islamabad#kanwalshauzaib#PakTurkNews#pti