گوگل نے بھی پاکستان کے یومِ آزادی پر ڈوڈل تبدیل کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔ 14 اگست 2023ء کی مناسبت سے گوگل نے منفرد لوگو ڈیزائن کرتے ہوئے اس کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا ہے۔
گوگل رواں برس بھی جشن آزادی منانے میں پاکستانیوں کے ساتھ ہے اور اس نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال منفرد ڈوڈل پیش کیا ہے، جس میں دریائے سندھ میں پائی جانے والی ڈولفن اور پاکستانی قومی پرچم کے سبز رنگ کو استعمال کیا گیا ہے۔
گوگل نے ڈیزائن کی تفصیل سے متعلق بتایا ہے کہ 14 اگست پر خصوصی طور پر تبدیل کیے گئے آرٹ ورک میں دانتوں والی وہیل کی ایک قسم کو دکھایا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں پائی جانے والی اس ڈولفن کو مقامی طور پر بھولن بھی کہا جاتا ہے، جو کہ معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔
یاد رہے کہ گوگل اس سے قبل بھی پاکستان کے قومی دنوں پر مختلف طرح کے خوبصورت اور منفرد ڈوڈل تبدیل کرتا رہا ہے۔

 

#14august#doodle#islamabad#PakTurkNewsGoogle