حکومت کا عوام کو انتخابات سے قبل بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے عوام کو انتخابات سے قبل بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت کی جانب سے پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا منصوبہ تیار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اور پنشن میں 30فیصد اضافہ کیا جائے گا،مزدوروں کی کم از کم اجرت 40ہزار کی جائے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا پلان بنالیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تیار کریں گے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کریں گے۔
اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات بھی مدنظر رکھے جائیں گے۔

#elecatons#financeminister#goverment#ishaqdar#islamabad#PakTurkNewsBudgetIMF