حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس کی قیمت میں اضافےکا فیصلہ پہلے ہی کرچکی ہے، ای سی سی کی منظوری سے عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک اور شرط پوری ہو جائےگی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ اجلاس میں گیس کے نرخ بڑھانے سے متعلق سمری میں قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2023ء سے تجویز کیا گیا ہے۔

#ecc#financeminister#ishaqdar#PakTurkNews#ratesGasIMF