حکومت کا غریب عوام کیلیے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ

 

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت پٹرولیم نے کہا کہ امیر اور غریب کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کا فرق ہوگا۔ غریب لوگوں کے لیے پیٹرول پر رعایت کے فیصلے پر 6 ہفتوں میں عمل کیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ گاڑیوں والے پیٹرول کی قیمت زیادہ دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر پچاس نہیں بلکہ سو روپے کا ریلیف ملے گا۔امیر سے لینے والے پیسے غریب پر خرچ کر دیئے جائیں گے، امیر پر ٹیکس عائد کریں گے، غریب کے لیے آسانی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے غریب کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بڑی گاڑیوں والے پیٹرول کی زیادہ قیمت دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ لوئر کلاس کے لوگ دیکھے ہیں، تین چار بچے ہیں، خود اوربیگم موٹر سائیکل پر بیٹھے ہیں، موٹر سائیکل سواروں کے لیے تیل کی قیمت کم کر دی جائے گی۔
ہم نے پچاس روپے کی کمی کا کہا تھا وزیر اعظم نے کہا فرق 100کا ہونا چاہیے،وزیراعظم نے ہمیں 6 ہفتے دیئے ہیں، سختی سے کہا کہ سکیم بنائیں۔
بغیر سبسڈی کے غریب کا پیٹرول سستا کر دیں گے، کم قیمت گیس کا فیصلہ جنوری اور کم قیمت پیٹرول کا فیصلہ6 ہفتے میں ہوجائے گا۔

 

#Lahore#motorcycle#musadiqmalik#PakTurkNews#petrolpricePetrolrussia