مسجد الحرام میں زائرین کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) زائرین حرمین شریفین کیلئے نئی سہولتوں کی فراہمی کے لئے انتظامیہ ہمیشہ سے کوششوں میں مصروف رہتی ہے، اب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز مہیا کردی گئی ہے۔اس ڈیوائس کے ذریعے اب تک 19 مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔
15 کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز مسجد الحرام میں اہم مقامات، پانچ بڑے دروازوں، پانچ مطاف اور پانچ تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں نصب کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ حرکت قلب بند ہوجانے یا کمزور پڑ جانے کی صورت میں زائرین کی زندگی محفوظ رکھنے کے لئے جن اہم طبی آلات کی ضرورت ہوتی ہے کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز ان میں سے ایک ہے۔
دوسری جانب مسجد الحرام و مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بے بی سٹرولر استعمال کرنے والے مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہے۔ان مقامات کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ہے جہاں بی بی سٹرولر استعمال نہیں کیے جا سکتے۔
نگراں ادارے کے مطابق ’بے بی سٹرولر کو بالائی منزلوں کے مطاف میں استعمال کیے جاسکتا ہے۔‘
کنگ فہد والی توسیع والی عمارت سے بے بی سٹرالر لے جانے کی اجازت ہو گی۔جبکہ صفا اور مروہ کی سعی کے دوران بھی بے بی سٹرولر استعمال کیے جا سکیں گے۔

#madinamunawra#makkahmukaram#PakTurkNewsHajjUmrah