صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں گارڈ آف آنر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری ایوان صدر میں پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
تقریب میں صدر مملکت کے اعزاز میں ترانہ بجایا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو تقریب میں شریک ہوئے۔صدر مملکت کی جانب سے اپنی بیٹی کو خاتون اول بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
آصف زرداری روایتی انداز میں صدارتی بھگی میں سوار ہو کر ایوان صدر پہنچے جہاں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

 

#asiaflizardari#islamabad#PakTurkNews#presidentofpakistan