حج درخواستیں بینکوں میں ہفتہ اور اتوار کو بھی وصول کی جائیں گی

 

کراچی(پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام بینک حج درخواستیں ہفتہ اور اتوار کو بھی وصول کریں گے
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے پاکستان سے حج پر جانے والے زائرین کیلئے بڑی سہولت دے دی۔
اسٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ تمام بینک حج درخواستیں ہفتہ اور اتوار کو بھی وصول کریں گے۔تمام بینکوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ 25اور 26 مارچ کو حج درخواستوں کے لئے برانچز کھلی رکھیں۔
وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے یہ سرکلر جاری کیا۔

#banks#islamabad#PakTurkNews#statebank#statebankofpakistanHajjkarachiUmrah