حج سیزن ، غیر ملکیوں کےبغیر اجازت مکہ مکرمہ جانے پر پابندی

 

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران غیر ملکیوں کے بغیر اجازت مکہ مکرمہ جانے پر پابندی عائد کردی۔مکہ مکرمہ جانے والی چیک پوسٹس پر حج پرمٹ چیک کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسجد حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق آج سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں جا سکیں گے۔
بیان کے مطابق جس غیرملکی کے پاس متعلقہ اداروں کا جاری کردہ حج پرمٹ نہیں ہوگا اسے مکہ مکرمہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جن غیرملکیوں کے پاس مکہ سے جاری کردہ اقامہ، عمرہ یا حج پرمٹ ہوگا ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

#madinamunawara#makkahmukaram#PakTurkNews#saudiarabiaHajjUmrah