حماس نے جنگ بندی میں توسیع کے بعد مزید 11 یرغمالی رہا کر دیئے

غزہ(پاک ترک نیوز) حماس نے عارضی جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع کے بعد مزید 11 یرغمالیوں کو رہا کر کے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیا۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے رہائی پانے والے تمام یرغمالی دوہری شہریت رکھتے ہیں جن میں 3 فرانسیسی، 2 جرمنی اور 6 ارجنٹینا کے شہری شامل ہیں۔
یاد رہے کہ کئی روز کی بمباری کے بعد 3 روز قبل اسرائیل اور حماس نے 4 روز کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، عارضی جنگ بندی کا وقت ختم ہونے کے بعد مزید 2 دن کی توسیع کر دی گئی۔
عارضی جنگ بندی کے بعد چار روز کے دوران حماس نے 39 اسرائیلی شہریوں سمیت 58 یرغمالیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل کی جانب سے 117 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیا گیا۔
اسرائیل نے محصور غزہ پر 44 روز تک حملے جاری رکھے، وحشیانہ بمباری میں 14 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچوں اور عورتوں کی کثیر تعداد شامل ہے۔

#gaza#gazaunderattack#hammas#isreal#PakTurkNews