ہزارہ ایکسپریس حادثہ ،ٹریک کو 18 گھنٹے بعد بحال کردیا گیا

سکھر (پاک ترک نیوز) ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد ٹریک کو 18گھنٹے کے بعد بحال کر دیا گیا۔مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں کراچی کیلئے روانہ ہو گئیں۔
ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے میں 13 گھنٹے کا وقت لگا جس کے بعد ڈاؤن ٹریک 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا ۔
اپ ٹریک تاحال بند ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے، تاہم ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہ ہو سکی ۔
ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی گرین لائن روانہ کر دی گئی ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد گرین لائن ایکسپریس کو نواب شاہ اسٹیشن پر روکا گیا تھا۔ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بھی روانہ کردی گئی ہے۔

#downtrack#greenline#hazaraexpress#pakturknwes#rawalpindi#sukkar#train#trainaccident