ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

 

لاہور(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔یوم علیؓ کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
مختلف شہروں میں آج مجالس عزاء برپا ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، شرکاء کو صرف واک تھرو گیٹس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی اور راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔
یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔کراچی میں ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے روٹ پر گرومندر چوک سے کسی قسم کی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر زینبیہ سیکٹر G-5/4 سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوگا۔
راولپنڈی میں یوم علیؓ کے موقع پر ماتمی جلوس امام بارگاہ موہن پورہ وقار زیدی سے نکالا جائے گا، جلوس موہن پورہ، ناولٹی سینما چوک، کشمیری بازار، فوارہ چوک، اقبال روڈ اور بوہڑ بازار چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول پر اختتام پذیر ہوگا۔

#islamabad#jaloos#Lahore#PakTurkNews#rawalpindi#sindhkarachi