باغ آزاد کشمیر(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہنا ہے کہ وہ جس بنکر میں چھپا بیٹھا ہے اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔جو کہتا تھا میں کلا ای کافی آں، جو کہتا تھا ان کو رلاؤں گا، آج اکیلا بیٹھ کر رو رہا ہے۔
باغ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو ہمارے شہدا یادگاروں کو جلاتا ہے ہم بھی انکا احترام نہیں کرینگے، ن لیگ کو توڑنے کا خواب دیکھتے تھے، آج پی ٹی آئی کرچی کرچی ہو گئی، جو کہتا تھا میں کلا ای کافی آں، جو کہتا تھا ان کو رلاؤں گا، آج اکیلا بیٹھ کر رو رہا ہے، آزاد کشمیر کا ان کا اپنا وزیراعظم ان کے خلاف گواہی دے رہا ہے، میرے کشمیری بھائی اس کو عبرت کا نشان بناکر چھوڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو شہدا کی بے حرمتی کرے ، انکی یادگاروں کو آگ لگائے، جو ان جہازوں کو آگ لگائے جنہوں نے دشمن کے جہازوں کو مار گرایا وہ ہم میں سے نہیں ہوسکتا اور وہ پاکستانی بھی نہیں ہوسکتا۔
چیف آرگنائزر مریم نواز نے مزید کہا کہ جس نے 9 مئی کو شہدا اور انکی یادگاروں کیساتھ یہ سلوک کیا وہ جس بنکر میں بھی چھپا بیٹھا ہے سن لے کہ پاکستانی قوم اور کشمیری اسے کبھی معاف نہیں کریں گے ، اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔