پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت شروع، آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت شروع ہوگئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کر رہا ہے۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت براہ راست نشر کی جا رہی ہے، گزشتہ روز ایم کیو ایم کے وکیل فیصل صدیقی اور وائس چیئرمین پاکستان بار کے ایکٹ کے حق میں دلائل مکمل کیے گئے تھے۔
ایم کیو ایم کے وکیل فیصل صدیقی نے گزشتہ سماعت میں ایکٹ کے خلاف درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی، اٹارنی جنرل نے پاکستان بار کونسل سمیت آج دلائل کا آغاز کیا۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے، سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ اب تک 4، اور لارجر بینچ اس کیس کی 5 سماعتیں کرچکا ہے، لارجر بینچ 13 اپریل کو پہلی سماعت میں ہی قانون پر حکم امتناع دے چکا ہے۔

ایکٹ کے تحت ازخود نوٹس، اور بینچ تشکیل کا اختیار 3 سینئر ججز کی کمیٹی کو دیا گیا ہے، کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے اور درخواستیں لینے کا اختیار بھی کمیٹی کو دیا گیا ہے۔

متاثرہ فریق کو ایک ماہ میں اپیل کا حق، وکیل تبدیل کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے جبکہ ازخود نوٹس کے مقدمات میں ماضی کے فیصلوں پر بھی اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

#islamabad#PakTurkNews#supremecourt#supremecourtpracticsandprocegerbill