بارش اورسیلاب کے متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بارش اورسیلاب کے متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔قدرتی آفات سے نبٹنے اور لوگوں کے ریسکیو و مدد کیلئے جامع لائحہ عمل ضروری ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو این ڈی ایم اے کی جانب سے حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کی مدد، قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع اور ریسکیو و امداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس کو حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں نقصانات اور وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی کاروائیوں و امدادی رقوم کی تقسیم کے بارے بتایا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ این ڈی ایم اے صوبوں بالخصوص بلوچستان حکومت کے ساتھ مکمل و جزوی طور پر تباہ شدہ گھروں کی تصدیق کیلئے جلد مشترکہ سروے مکمل کر لے گی. اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر گوادر میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 66 ہزار کلو خشک راشن 24 مارچ تک تقسیم ہوگا جس میں سے 3 لاکھ 88 ہزار کلو راشن 16 مارچ تک تقسیم کر لیا گیا ہے. اسکے علاوہ کوئٹہ اور دالبندین میں 97 ہزار کلو خشک راشن تقسیم کیا گیا ہے۔اجلاس کو رواں برس اپریل تا جون اور جولائی تا ستمبر کی موسمی پیش گوئی اور این ڈی ایم اے کی اس حوالے سے تیاری کے بارے بھی آگاہ کیا. وزیرِ اعظم کو این ڈی ایم کی جانب سے غزہ کے متاثرین کی امداد کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اکتوبر سے اب تک غزہ کے متاثرین کیلئے 320 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے۔
وزیرِ اعظم نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو صوبوں سے تعاون کی ہدایت کی۔

 

#flood#islamadb#PakTurkNews#pdma#primeminister#rain#shahbazsharif