حزب اللہ کی دھمکی ،قبرص کسی بھی طرح کے فوجی تنازعات میں ملوث نہیں ،صدر نیکوس

بیروت (پاک ترک نیوز) حزب اللہ کی دھمکی کے بعد قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قبرص کس بھی فوجی تنازعات میں ملوث نہیں ہے ۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے میں مدد ملتی ہے تو حزب اللہ قبرص کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی نے بحیرہ روم کے جزیرے کی نازک جغرافیائی سیاسی پوزیشن کو اجاگر کیا ہے۔
قبرصی اس وقت حیران رہ گئے جب حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے 19 جون کی تقریر میں ان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے میں قبرص کے ہوائی اڈوں کا استعمال کیا تو قبرص کو "جنگ کا حصہ” تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قبرصی حکومت کو محتاط رہنا چاہیے۔
حزب اللہ کی جانب سے دھمکی کے بعد قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس نے بتایاکہ قبرص کسی بھی طرح سے فوجی تنازعات میں ملوث نہیں ہے۔
دارالحکومت نکوسیا کی ایک وکیل انجلینا پلیکا نے کہاکہ میں یہ نہیں سمجھتا۔ہمارا کوئی دخل نہیں ہے، اور ہم اسرائیل کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔

#baruit#hizbullah#isreal#lebnono#nicosia#PakTurkNews