صدی کے اختتام تک ہمالیائی گلیشیئر 75فیصد تک پگھل سکتے ہیں ،رپورٹ

لاہور(پاک ترک نیوز) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ صدی کے اختتام تک کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے ہمالیہ کے گلیشیئرز جس رفتار سے پگھل رہے ہیں وہ 75فیصد تک اپنا حجم کھو سکتے ہیں ۔
سائنسدانوں کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلنے کے باعث آنیوالے سیلاب اور پانی کی کمی کے باعث تقریبا دو بلین افراد متاثر ہوسکتے ہیں ۔
کھٹمنڈو میں قائم انٹرنیشنل سنٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈیولپمنٹ (ICIMOD) کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر گرین ہاؤس گیسوں کو تیزی سے کم نہ کیا گیا تو آنے والے سالوں میں سیلاب اور برفانی تودے کے مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تازہ پانی کی دستیابی 240 ملین لوگوں کی زندگی بھی متاثر ہوگی جو ہمالیائی خطے میں رہتے ہیں اور ساتھ ہی مزید 1.65 بلین جو پہاڑوں سے نکلنے والے 12 دریاؤں کے بہائو میں رہتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان پہاڑوں میں رہنے والے لوگ جنہوں نے گلوبل وارمنگ میں کچھ بھی حصہ نہیں ڈالا ہے وہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بہت زیادہ خطرے میں ہیں۔

#glaciers#hamalia#Himalayan#Himalayanglaciers#nepal#PakTurkNews