فاٹا انضمام کے حوالے سے ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے ہیں،فضل الرحمن

پشاور (پاک ترک نیوز) جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام کے حوالے سے ان کے خدشات درست ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا صوبے میں ضم ہونے کے بعد نہ تو آباد ہو سکتا ہے اور نہ ہی قبائلی رہ سکتا ہے۔
وہ 8 فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جے یو آئی (ف) کی طرف سے دلازک روڈ پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ فاٹا انضمام کے حوالے سے ان کے خدشات درست ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا صوبے میں ضم ہونے کے بعد نہ تو آباد ہو سکتا ہے اور نہ ہی قبائلی رہ سکتا ہے۔فوج اب انضمام شدہ علاقوں سے چلے جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن کی آڑ میں اظہار ہمدردی کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سال طویل فوجی آپریشن کے دوران امن کی بحالی کے نام پر قبائلیوں کو تباہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی انضمام کے وقت دس سال میں ایک ہزار ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا مگر سو ارب روپے بھی پورے نہیں دیے گئے، بیرونی اشاروں پر خود مختاری کو بیچا گیا جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ قبائلی عوام کی رائے کے لیے ریفرنڈم کرائیں، مجھے آج بھی وہ الفاظ یاد ہیں جو قبائلی کے بارے میں کہے گئے، وقت نے ثابت کیا کہ میری رائے غلط نہیں تھی۔

 

#fazal#fazalurrehman#juif#PakTurkNews#peshawra