گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعظم

 

لاہور (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدرات پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم کی خریداری اور رسد و طلب کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس آج لاہور میں منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے محمد شہباز شریف کا گندم کی بھرپور فصل ہونے پر اظہار اطمینان کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رواں سال گندم کی بھرپور فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیا۔وزیراعظم نےمتعلقہ حکام کو کے پی میں آٹے اور گندم کی قیمت کنٹرول کرنے کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو 10 کلو کے تین لاکھ آٹے کے تھیلے روزانہ مہیا کئے جا رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی فراہمی بڑھانے کی ہدایت کی۔گندم کی غیر قانونی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب گندم کی پروکیورمنٹ کے حوالے سے ٹارگٹ جلد پورا کر لے گا ۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے بریفنگ دی کہ خیبر پختونخوا کو پاسکو کی جانب سے 80 ہزار ٹن گندم کی ترسیل کا کام جاری ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رواں سال گندم کی بھرپور فصل ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی بھرپور فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہونگے.
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کے پی میں آٹے اور گندم کی قیمت کنٹرول کرنے کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی.
اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو 10 کلو کے تین لاکھ آٹے کے تھیلے روزانہ مہیا کئے جا رہے ہیں جس پر وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی فراہمی بڑھانے کی ہدایت کی. وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹریز کو مل کر لایحۂ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی.
وزیرِ اعظم نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی . انہوں نے ہدایت کی کہ گندم کی غیر قانونی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تا کہ عام عوام تک آٹے جائزہ بنیادی ضرورت کسی رکاوٹ کے بغیر پہنچے.
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب گندم کی پروکیورمنٹ کے حوالے سے ٹارگٹ جلد پورا کر لے گا. چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے اجلاس کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کو پاسکو کی جانب سے 80 ہزار ٹن گندم کی ترسیل کا کام جاری ہے.
اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی , مشیر وزیرِ اعظم انجنیئر امیر مقام , نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی ,وفاقی سیکرٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق ,چیف سیکرٹریز پنجاب , خیبر پختونخوا, اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی.

 

 

#cm#grains#khyberpk#Lahore#PakTurkNews#primeminister#shahbazsharif