ہالی ووڈ اداکار جیریمی ریز صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز)
ــ "دی ایوینجرز” اور "مشن امپا سیبل "سیریز کی فلموں سے شہرت پانے والے ہالی ووڈ اداکار جیریمی رینر کا کہنا ہے کہ وہ سنو گرومرکے حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد صحت یاب ہو کر ہسپتال سےگھر پہنچ گئے ہیں۔
جیریمی ریز جو پیرماؤنٹ کی ٹی وی سیریز "میئر آف کنگس ٹاؤن ” میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں گذشتہ روز اپنے سماجی میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ وہ اب گھر پر اپنی فیملی کے ساتھ ہیںاور میئر آف کنگس ٹاؤن کی 201ویں قسط دیکھنے کے لئےبہت پرجوش ہیں۔
یاد رہے کہ نیواڈا میں جیریمی رینر کو اس کے 7 ٹن وزنی پیسٹن بلی سنو گرومر نے اس وقت شدید زخمی کردیا تھا جب وہ اسے نئے سال کے دن جھیل طاہو کے قریب ایک نجی سڑک پر اپنے ایک رشتہ دار کی برف میں پھنسی گاڑی کو آزاد کرنے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

#actor#hollywood#jeremyreaz#jeremyrenner#losangles#missionimpossible#movies#PakTurkNews#showbiz