دمشق (پاک ترک نیوز) شمال مغربی شام میں سیلاب سے زلزلہ زدگان کے گھر تباہ ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق شمال مغربی شام میں بے گھر ہونے والے افراد کے درجنوں کیمپوں کو ہفتے کے روز دیر گئے علاقے میں آنے والے شدید طوفان کے بعد سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔
شام کے سول ڈیفنس کے مطابق، صوبہ ادلب کے مغربی دیہی علاقوں میں رات بھر ہونے والی طوفانی بارش نے سیکڑوں پناہ گاہوں کو نقصان پہنچایا، جن میں سے بہت سے حال ہی میں 6 فروری کو آنے والے دو زلزلوں سے بچ جانے والوں کی رہائش کیلئے بنائے گئے تھے۔ جسے وائٹ ہیلمٹ بھی کہا جاتا ہے، کچھ علاقوں میں سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
شام کے سول ڈیفنس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حفسرجہ اور بشماروون قصبوں میں کیمپوں میں کئی پناہ گاہیں بھر گئیں اور عدوان گاؤں میں دکانیں منہدم ہو گئیں۔ حلب کے مغربی اور شمال مشرقی دیہی علاقوں میں کیمپوں کو بھی نقصان پہنچا۔
شام کے شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیر المصطفیٰ نے بتایا کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے قائم کیے گئے 40 سے زائد کیمپوں کو طوفانی بارشوں نے نقصان پہنچایا، جس میں 700 سے زائد خیموں کو نقصان پہنچا، ایک بچہ معمولی زخمی ہوا، اور دکانیں گر گئیں، اس کے علاوہ کئی سڑکیں بلاک ہوگئیں۔