ہواوے کی جدید الیکٹرک گاڑی کی چین میں دھوم

شین زین(پاک ترک نیوز)
ہواوےکی حمایت یافتہ الیکٹرک وہیکل برانڈ ایتو کو فروخت شروع ہونے کے بعد سے پہلے 25 دنوں کے اندر اپنے M7 ماڈل کے 50,000 سے زیادہ آرڈرز موصول ہو چکے ہیں۔ جس نے کمپنی کو گزشتہ ماہ کے دوران ایشیا کا سب سے بڑا اسٹاک بنایا دیاہے اور ٹیسلا سمیت دیگر حریفوں کو اسکا نوٹس لینے کی وجہ دے دی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہواوے کے سمارٹ کار کے سی ای او رچرڈ یو نے گذشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس سنگ میل کا اعلان کیا۔انکا کہنا تھا کہ آرڈرز، جن کے لیے ناقابل واپسی ڈپازٹ کی ضرورت تھی۔ اگست کے لیے فروخت کے اعداد و شمار کی بنیاد پر ایتو کو چین کی پانچ سب سے زیادہ فروخت ہونے والی نئی توانائی کی گاڑیوں کے مینوفیکچررز میں شامل کر دیں گے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہواوے کو اگست کے آخر میں اپنے پریمیم میٹ 60 پرو فون کے حیرت انگیز طور پر لانچ ہونے کے بعد سےصارفین کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔ جس میں کمپنی نے مقامی طور پر تیار کردہ چپ کا استعمال کیاہے۔ اوریہ کمپنی کے خلاف امریکی ٹیکنالوجی کی پابندیوں کے برسوں بعد ایک نمایاں پیش رفت ہے۔
ایتوبرانڈجو ہواوے سیزیز گروپ کے ساتھ شراکت میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بناتا ہے نےایم۔ 7 ماڈل کو گزشتہ سال جولائی میں لانچ کیا تھا۔چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جون تک ایتو کو ایم۔ 7 کے صرف 27,405 آرڈر موصول ہوئے تھے۔

#beijing#electriccars#hawai#PakTurkNewsEV