آپریشن استحکام پاکستان کی حمایت کرتا ہوں، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور(پاک ترک نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن استحکام پاکستان کی حمایت کرتا ہوں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور میں اے این پی کے باچا خان مرکز پہنچ گئے۔ گورنر نے اے این پی کی اعلی قیادت سے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی و سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جن لوگوں نے دہشت گردوں کی حمایت کی، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، بہتر ہوتا کہ آپریشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے صوبائی کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر آپریشن کی حمایت کردی، سیاسی جماعتوں کے تحفظات وزیر اعظم ، صدر پاکستان کے سامنے رکھوں گا، بحیثیت گورنر آپریشن استحکام پاکستان کی حمایت کرتا ہوں۔

#faisalkareemkundi#governerkhyberpk#khyberpk#operation#PakTurkNews#peshawra