غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی دعوت دوں گا،اعصام الحق

لاہور(پاک ترک نیوز)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کاکہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی دعوت دوں گا۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ بہت پر جوش ہوں کہ پہلے میں ایک کھلاڑی تھا اب پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر کے طور کام کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹینس کی بہتری کے لیے کام کروں گا۔باہر کے ممالک میں ایتھلیٹس کو عزت دی جاتی ہے۔کوشش کروں گا پاکستان میں زیادہ سے زیادہ ٹینس کے میچز کراؤں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں بھارتی ٹینس ٹیم پاکستان آ کر کھیلی۔میں کوشش کروں گا ، ٹینس کے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ پیسے ملیں۔پہلی بار انڈر 12 قومی ٹیم کو باہر بھیجا جا رہا ہے۔اگلے تین چار مہینے میں اسلام آباد ٹینس کلب کو بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔آنے والے دنوں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی دعوت دوں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے اندر جو ضروری چیزیں ہیں وہ کریں گے۔جب ماحول بہتر ہو گا تو کھلاڑی بھی خوش ہو کر کھیلیں گے۔میں دیکھتا رہوں گا پاکستان میں ٹینس کے لیے کیا کام ہو رہا ہے۔ابھی میرا کیرئیر ختم نہیں ہوا، میں ابھی کچھ عرصہ مزید کھیلوں گا۔اس سال ومبلڈن اور فرنچ اوپن کھیلنے کی پلان ہے۔آئی ٹی ایف نے ایک قسم کی ہم پر پابندی لگائی ہوئی ہے کہ اسلام آباد کے علاؤہ کہیں ٹینس ایونٹ کا انعقاد نا کرایا جائے۔میں آئی ٹی ایف جاؤں گا اور پاکستان میں ٹینس کے حوالے سے بات کروں گا۔ڈیوس کپ کے لیے چار کروڑ روپے والا معاملہ پچھلی فیڈریشن کا ہے، میں اس معاملے کو دیکھوں گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ حکومت سے درخواست ہے کہ ہمارے فنڈز کے معاملے پر نظر ثانی کریں۔ڈیوس کپ کی انعامی رقم ابھی تک نہیں آئی۔آئندہ آنے والے دنوں آپ ٹینس میں تبدیلی دیکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا لاہور میں ٹینس کے ایونٹس کا انعقاد کراؤں ۔میں نے پہلے بھی کوشش کی کہ لاہور کین ٹینس ایونٹس کراؤں لیکن آئی ٹی ایف نے سیکیورٹی کی وجہ سے اجازت نہیں دی۔اگلے ماہ میں لندن جا رہا ہوں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے حکام سے ملوں گا۔آئی ٹی ایف کو درخواست کروں گا کہ لاہور میں ٹینس کھیلنے دی جا رہی۔پلان ہے کہ اے ٹی پی ایونٹ کا پاکستان میں انعقاد کراؤں۔

#aasamulhaq#asamulhaq#islamabad#Lahore#PakTurkNews#tennis