(آصف سلیمی)
دنیا بھر ایسے ممالک جن کی مادری زبان انگریزی نہیں ہے ، ان ممالک سے انگریزی سمجھنے اور بولنے والے ممالک میں تعلیم ، ملازمت یا مستقل رہائش کے لیے جاننے والے افراد انگریزی مہارت کا ٹیسٹ دیتے ہیں ، اس ٹیسٹ کو IELTS کہا جاتا ہے۔ مغرب ممالک میں رہائش کے لیے آپ کو IELTS ٹیسٹ دے کر اپنی انگریزی کی مہارت ثابت کرنی ہوتی ہے۔ IELTS کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے 11434 ادارے ان سے وابستہ ہیں۔ IELTS آرگنائزیشن ان تعلیمی اداروں کے لیے طالب علموں انگریزی صلاحیت کا امتحان لیتی ہے۔ جبکہ بہت سے ممالک اس امتحان کے نتائج کے بعد کسی شخص کو امیگریشن یا ملازمت کے لیے ویزہ جاری کرتے ہیں۔ IELTS کا بنیادی مقصد انگریزی کے استعمال میں آپ کی صلاحیتوں کا جائزہ لیناہے۔
IELTS کے 2 ورژن ہیں، اکیڈمک اورجنرل ٹریننگ۔
کسی تعلیمی ادارے میں داخلے کے لیے آپ کو IELTS اکیڈمک جبکہ امیگریشن اور ملازمت کےلیے جنرل ٹریننگ لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
IELTS ٹیسٹ دو طریقہ سے دیا جا سکتا ہے۔
۱۔ کمپیوٹر کے ذریعے
۲۔ تحریر کے ذریعے
کمپیوٹر کے ذریعے ٹیسٹ میں ایک کمپیوٹر سافٹ وئیر کے ذریعے تمام ٹیسٹوں کا امتحان ہوتا ہے۔ جبکہ تحریر کے ذریعے آپ اسی طرح سے امتحان دیتے ہیں جیسے آپ کالج یا یونیورسٹی کا امتحان دیتے ہیں۔
IELTS ٹیسٹ کے 4 حصے ہوتے ہیں۔
۱۔ سننا
۲۔ پڑھنا
۳۔ لکھنا
۴۔ بولنا
ٹیسٹ کے پہلے تین حصوں کا امتحان ایک ساتھ ہوتا ہے جن کا دورانیہ دورانیہ تقریبا 2 گھنٹے 40 منٹ ہوتا ہے۔ جبکہ آخری حصہ بولنے کا امتحان انٹرویو کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
۱۔ سننا
یہ ٹیسٹ تقریبا 30 منٹ اور 40 سوالات پر مشتمل ہوتا ہے۔
ٹیسٹ کے اس حصے میں ایک سی ڈی کے ذریعے مختلف لہجوں کے ساتھ انگریزی بولنے والوں کی ریکارڈنگ سنتے ہیں اور سوالیہ پرچے پر سوالات کے جوابات لکھتے ہیں۔اگر آپ تحریری IELTS لے رہے ہیں تو آپ کو ٹیسٹ کے اختتام پر دس منٹ کا وقت دیا جاتا ہے تاکہ آپ اپنے جوابات کو جوابی شیٹ میں منتقل کر سکیں۔ اگر آپ کمپیوٹر کے ذریعے امتحان دے رہے ہیں تو آپ کو جوابات کو کمپیوٹر پر فوراً منتقل کرنا ہوتا ہے۔ اگر آپ یہ نہ کر سکے تو اپنے مقررہ وقت پر کمپیوٹر اس حصے کو خود بخود بند کر دیتا ہے۔
یاد رہے کہ آپ ریکارڈنگ صرف ایک بار سن سکتے ہیں ۔
ٹیسٹ میں آپ کو چار ریکارڈنگ سنائی جاتی ہیں:
ریکارڈنگ 1 – دو لوگوں کے درمیان گفتگو جو روزمرہ کے معولات کے تناظر میں ترتیب دی جاتی ہے۔
ریکارڈنگ 2 – روزمرہ کے سماجی سیاق و سباق میں ترتیب دیا گئی ہوتی ہے ،جیسے مقامی سہولیات کے بارے میں بیان۔
ریکارڈنگ 3 – تعلیمی یا تربیتی سیاق و سباق میں طے شدہ 2 سے 4 افراد کے درمیان گفتگو، جیسے کہ یونیورسٹی کا ٹیوٹر اور طالب علم کسی موضوع پر گفتگو کر رہے ہوں۔
ریکارڈنگ 4 – کسی تعلیمی موضوع پر ایک ایکولوگ، جیسے یونیورسٹی کا لیکچر۔
ہر جواب کی قیمت 1 نشان ہے اور اگر آپ جواب خالی چھوڑ دیتے ہیں منفی مارکنگ نہیں ہوتی۔
۲۔ پڑھنا
IELTS کا ریڈنگ یا پڑھنے کا امتحان 40 سوالات پر مشتمل ہوتا ہے جس کے 3 حصے ہیں ۔ اس ٹیسٹ کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوتا ہے۔
سیکشن 1: یہ حصہ دو یا تین چھوٹی تحریریں ہوسکتی ہیں جو انگریزی میں بنیادی زبان سے متعلق ہیں جیسے نوٹس، اشتہارات، کالج کے بروشر اور رہائش کی فہرستیں۔
سیکشن 2: اس حصے میں کام کی جگہ کے حوالے سے تحریر ہوتی ہے، جیسے ملازمت کی تفصیل، معاہدے، کام کی پالیسیاں، کام کا طریقہ کار، عملے کی ترقی اور تربیتی مواد شامل ہو سکتے ہیں۔
سیکشن 3: عام پڑھنا۔ اس حصے میں عام دلچسپی کا ایک طویل اور زیادہ پیچیدہ متن شامل کیا جاتا ہے۔ متن کی اقسام میں اخبار اور میگزین کے مضامین، کتابوں کے اقتباسات یا مختلف موضوعات کے بارے میں انٹرنیٹ کے متن شامل ہو سکتے ہیں۔
ہر جواب کا ایک نمبر ہے اور اگر آپ جواب خالی چھوڑ دیتے ہیں تو آپ کی منفی مارکنگ نہیں ہوتی۔
۳۔ لکھنا
IELTS کا تیسرا حصہ لکھنے کی صلاحیت کا امتحان ہے۔ اس حصے کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوتا ہے۔ اور حصے میں دو کام ہیں: ٹاسک 1 اور ٹاسک 2۔
ٹاسک1: خط لکھنا
ٹاسک 1 میں آپ کو ایک صورت حال پیش کی جائے گی اور ایک خط لکھنے کے لیے کہا جائے گا جس میں معلومات کی درخواست کی جائے، یا صورت حال کی وضاحت کی جائے۔ خط ذاتی، نیم رسمی یا رسمی انداز میں ہو سکتا ہے اور یہ کم از کم 150 الفاظ کا ہونا چاہیے۔
ٹاسک 2: مضمون لکھنا
آپ کو نقطہ نظر، دلیل یا مسئلہ کے جواب میں ایک مضمون لکھنے کو کہا جائے گا۔ موضوعات عام دلچسپی کے ہوتے ہیں اور متن کم از کم 250 الفاظ کا ہونا چاہیے۔
آپ کی تحریر کا جائزہ چار معیاروں پر کیا جائے گا:جواب ، ربط ، الفاظ اور گرائمر کا درست استعمال۔
۴۔ بولنا
IELTS کا سب سے آخری ٹیسٹ بولنے کا امتحان ہے۔ اس ٹیسٹ کا دورانیہ 11 سے 14 منٹ تک ہوتا ہے۔
اسپیکنگ ٹیسٹ یا بولنے کی مہارت کا امتحان ایک ممتحن کے ساتھ آمنے سامنے انٹرویو کی شکل میں ہوتا ہے۔ بعض اوقات ممتحن یا ایگزامینر کسے دوسرے شہر یا ملک میں بیٹھا ہوتا ہے اور کانفرنس ویڈیو کال کے ذریعے امتحان لیتا ہے۔
یہ ٹیسٹ تین حصوں میں پر مشتمل ہوتا ہے اور ہر حصہ آپ کو مختلف طریقوں سے انگریزی بولنے کی مہارت کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
حصہ1: 4 سے 5 منٹ ایگزامینر آپ سے روزمرہ زندگی اور دیگر موضوعات جیسے کام، مطالعہ، مشاغل، پسند اور ناپسند وغیرہ کے بارے میں سوالات پوچھتا ہے۔
حصہ 2: 1 سے 2 منٹ ایگزامینر آپ کو ٹاسک کارڈ پر بات کرنے کے لیے ایک موضوع دیتا ہے اور آپ کو اپنی بات تیار کرنے کے لیے 1 منٹ دیا جاتا ہے، جو ایک سے دو منٹ کے درمیان ہونا چاہیے۔ سوالات روزمرہ کے موضوعات پر ہوتے ہیں۔
حصہ 3: 4 سے 5 منٹ تک ایگزامینر آپ کے ساتھ ایک بحث شروع کرتا ہے جو اس موضوع سے متعلق ہے جس کے بارے میں آپ نے حصہ 2 میں بات کی تھی۔ آپ سے چیزوں کے بارے میں رائے دینے اور ان کا جواز پیش کرنے کو کہا جاتا ہے۔
اس ٹیسٹ میں آپ کے بولنے کے انداز، روانی ، ہم آہنگی، الفاظ اور گرائمر کا درست استعمال اور تلفظ کو پرکھا جاتا ہے۔
تعلیمی ادارے اور ریاست IELTS کی کامیابی کے لیے بنیادی شرح کا تعین کرتے ہیں کہ آپ کتنے بینڈز حاصل کرنے ہیں۔ یہ عموماً 6 سے 7 تک ہوتے ہیں۔
اس اسکور کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو ٹیسٹ کے طریقہ کار سے واقفیت ہو۔ آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا ٹیسٹ کے ہر حصے کی ساخت، وقت اور اسکور کیسے کیا جاتا ہے۔
ہو سکتا ہے آپ انگریزی زبان میں مہارت رکھتے ہوں لیکن اگر آپ نہیں جانتے کہ ٹیسٹ کیسے دیا جاتا ہے تو اس بات کے امکانات بہت واضح ہیں کہ آپ کام کو وقت پر مکمل نہ کر سکیں ۔